16 فروری 2014 - 20:30
ایران، عمان اور سوڈان کے پارلیمانی اسپیکروں کی ڈاکٹر لاریجانی سے ملاقات

عمان اور سوڈان کی پارلیمانی ہسپیکروں نے آج تہران میں مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی سے ملاقات کی۔

ابنا: سوڈان اور عمان کے پارلیمانی اسپیکر اسلامی پارلیمانی یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے تہران پہنچے ہیں۔ سوڈان کے اسپیکر فاتح عزالدین منصور سے ملاقات میں ڈاکٹر لاریجانی نے امید کا اظہار کیا کہ ان کے دورۂ اسلامی جمہوریہ ایران سے دونوں ملکون کے تعلقات میں فروغ آئےگا۔ ڈاکٹر لاریجانی نے عالم اسلام میں تکفیری انتہا پسند گروہوں کے ہاتھوں پیدا کی گئي مشکلات کے بارے میں کہا کہ انتہا پسند اور تکفیری گروہوں نے اسلام کے چہرے کو مسخ کردیا ہے جسکی بناء پر انہیں صیہونی ریاست کی حمایت حاصل ہوچکی ہے۔ڈاکٹر لاریجانی نے عمان کے اسپیکرخالد بن ہلال بن ناصر المعولی  سے ملاقات میں کہا کہ عمان، ایران کا برادر اور دوست ملک ہے اور اسے ایران کی خارجہ پالیسی میں ترجیح حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان اقتصادی اور صنعتی تعاون کے مواقع موجود ہیں۔

.......

/169